اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن سکواڈز کا اعلان

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ویمن سکواڈز کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔

فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست ٹی ٹوینٹی ڈبیو کریں گی۔

ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، سکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبیں نے ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا۔

پاکستان ون ڈے سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس اور مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبیں اور سدرا امین کے ساتھ سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان منیبہ علی، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبیں اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کے نام بھی شامل ہیں۔

پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے