اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی منظوری

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لاہور کی پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی تنصیب کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پہلے سے موجود بلڈنگ کو مکمل کیا جائے گا بلڈنگ کی جدید انداز میں تعمیرو مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یہ بلڈنگ 2006 سے موجود ہے، اب اس کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بلڈنگ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی تنصیب کی منظوری مل چکی ہے نئے کیمرے اور نیا سافٹ ویئر منگوا لیا گیا ہے، جدید ترین سامان ہوگا بلڈنگ کے اوپر جدید جم بنایا جائے گا جبکہ ری کوری کے لیے احاطے میں سوئمنگ پول ہو گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ 5 سے 6 ماہ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کو مکمل کر لیا جائے گا اور یہ پھر ورکنگ میں ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کیمرے اور دیگر سامان اب استعمال کے قابل نہیں رہے ، پرانا ہو چکا ہے، ہم نے جدید ترین سامان منگوا لیا گیا ہے اس لیے اب آؤٹ ڈور میں بھی بولرز کے ایکشن اور بیٹرز اور فیلڈرز کا جائزہ لینے کی سہولت ہو گی پہلے صرف بائیو مکینکس لیب کی انڈور میں جائزہ لینے کی سہولت تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے