اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور میں سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا میلہ ختم، اب کراچی میزبانی کرے گا

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام پاور لفٹنگ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس نیشنل گیمز کا میلہ ختم ہوگیا، اب اگلے مرحلے میں کراچی فٹبال مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

سپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ سپیشل اتھلیٹس کسی بھی لحاظ سے دوسروں سے کم نہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، ان گیمز میں اتھلیٹس کا جذبہ اور آگے بڑھنے کا جنون دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، نیشنل گیمز کے پرفارمرز کو انٹرنیشنل سطح پر بھی خود کو منوانے کا موقع دیں گے۔

پاکستان سپیشل اولمپکس کی ہاکی ٹیم کو پہلی بار پیرا ہاکی ورلڈکپ میں بھجوا رہے ہیں، اس کے بعد ہمار فوکس چلی ورلڈ گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرکے پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہے۔

سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کے لاہور مرحلے میں پاور لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ملک بھر سے آئے ان سپیشل اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے، گیمز کا حصہ بننے والے سپیشل اتھلیٹس بھی گیمز اور تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوش تھے۔

تین روز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے واکے اتھلیٹس میں میڈلز انعامات تقسیم کیے گئے، نتائج کے مطابق پنجاب نے 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی، سندھ 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے