اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچیبج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس مائنس ہو کر 1 لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 8 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.54 فیصد کی مندی ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھے میں آئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے