اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پہنچ گیا

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے بندرگاہ کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 398.5 میٹر طویل اور 59 میٹر چوڑا میگا کنٹینر بردار جہاز 20 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔پورٹ حکام کے مطابق جہاز کا مجموعی اندرونی حجم ایک لاکھ 94 ہزار 308 میٹرک ٹن ہے، جبکہ اس کا ڈرافٹ 12 میٹر ہے۔

کے پی ٹی کے مطابق ایم ایس سی ایریکا سے کراچی پورٹ پر 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے، جس کے بعد کارگو آپریشن مکمل ہونے پر جہاز اپنی اگلی منزل چین کے لیے روانہ ہوگا۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی آمد کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور بین الاقوامی بحری تجارت میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے