اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بحری شعبہ حکومتی خزانے پر بوجھ نہیں، مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جنید انور

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ وزارتِ بحری امور اور اس کے ماتحت ادارے حکومتی خزانے پر بوجھ نہیں بلکہ قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  نے کہا کہ وزارتِ بحری امور کا سالانہ منافع مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران یہ 18 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، بحری شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

محمد جنید انور  نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 220 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی، جو پورٹ قاسم کی مجموعی اراضی کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے، چیئرمین کے پی ٹی کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا گیا کہ کے پی ٹی کی اراضی کے کرائے مارکیٹ ریٹس کے مطابق وصول کئے جائیں گے، اگرچہ اس فیصلے پر مشکلات پیش آئیں، تاہم کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی قیمتی سرکاری اراضی معمولی کرایوں پر دینا ناقابل قبول ہے اور اب مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پورٹ قاسم میں انتہائی اہم تجارتی مقامات موجود ہیں جنہیں پہلے مؤثر انداز میں استعمال نہیں کیا گیا، اب ان مقامات کو جدید کاروباری ماڈل کے تحت ترقی دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ کراچی میں ایک ایسا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو مستقبل میں "منی سنگاپور" کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

محمد جنید انور  نے کہا کہ عالمی سطح پر مشکل حالات کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم بحران پیدا نہیں ہوا، جس میں وزارتِ بحری امور  نے کلیدی کردار ادا کیا، مشکل حالات میں وزارت نے اپنے جہاز بغیر کسی منافع کے وزارتِ پٹرولیم کے سپرد کئے تاکہ ایندھن کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے