اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائیاں، جعلی امیگریشن والا مسافر گرفتار

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے سخت سکریننگ کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں ایک مسافر کو جعلی امیگریشن مہروں کے ساتھ جبکہ دوسرے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق پہلی کارروائی میں سہراب خان نامی مسافر، جو سری لنکن ایئرلائن کی پرواز UL-154کے ذریعے کولمبو جا رہا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مزید جانچ پڑتال پر اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن مہریں برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری کارروائی میں ایف آئی اے گوجرانوالہ کو مطلوب ملزم عبدالوکیل خان کو گرفتار کر لیا، ملزم فلائٹ نمبر 9P-503کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچا تھا۔

امیگریشن چیکنگ کے دوران ملزم کا نام PNILفہرست میں موجود پایا گیا، ترجمان کے مطابق عبدالوکیل خان ایف آئی اے گوجرانوالہ کو سال 2025 سے مطلوب تھا، جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے