اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی حراست کا معاملہ: متعلقہ پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے ایک شہری کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے معاملے پر اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ڈی پی او اوکاڑہ کو متعلقہ پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج کر کے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے یہ تحریری حکم مقصودہ بی بی کی درخواست پر جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق گلفام علی کو 27 جون 2026 کو جیل سے باقاعدہ رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوراً بعد سادہ لباس میں ملبوس افراد نے اسے جیل کے باہر سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

عدالت کے تحریری حکم کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، جن سے معاملے کی تحقیقات ممکن ہیں، عدالتی حکم پر سی سی ڈی انسپکٹر ڈیفنس لاہور اختر علی نے رپورٹ جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گلفام علی کو اوکاڑہ میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جسٹس امجد رفیق نے قرار دیا کہ دستیاب ویڈیو شواہد سی سی ڈی کی رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے اور دونوں میں واضح تضاد موجود ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں آبزرویشن دی کہ اگر کسی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا جائے اور بعد ازاں عدالت میں غلط یا گمراہ کن رپورٹ جمع کروائی جائے تو یہ ایک قابل دست اندازی جرم ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے ڈی پی او اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ جیل کے باہر سے شہری کو حراست میں لینے والے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے اور اس ضمن میں پیش رفت رپورٹ مقررہ مدت میں لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے