اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

زیرِعلاج بیٹی کے وارڈ سے کیوں نکالا؟ باپ ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے مبینہ طور پر زبردستی نکالے جانے پر باپ چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی دارالحکومت میں واقع چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص شدید زخمی ہو گیا، پولیس  نے بتایا ہے کہ  28 سالہ عمران صابر کی بیٹی چلڈرن ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، سکیورٹی گارڈز  نے مبینہ طور پر عمران کو زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا تھا۔

دل برداشتہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث عمران کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں، زخمی عمران کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمران سرجیکل ایمرجنسی میں ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے