اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی شدید قلت پیدا ہو گئی

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی شدید قلت کے باعث شوگر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق میو، جنرل، جناح، سروسز اور سر گنگا رام ہسپتال میں انسولین کا سٹاک ختم ہونے کے باعث مریضوں کو مطلوبہ دوا فراہم نہیں کی جا رہی، صورتحال یہ ہے کہ ایمرجنسی وارڈز میں بھی انسولین دستیاب نہیں، جس کے باعث فوری علاج کے محتاج مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسولین کے ساتھ ساتھ شوگر چیک کرنے والی سٹرپس بھی ہسپتالوں میں دستیاب نہیں، جس کے باعث مریض یہ سامان بھی اپنی جیب سے خریدنے پر مجبور ہیں، کئی مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے شکایت کی ہے کہ وہ انسولین کے حصول کیلئے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، تاہم کہیں بھی مطلوبہ دوا دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں انسولین کی عدم دستیابی کے باعث ڈاکٹرز بھی مریضوں کو نجی میڈیکل سٹورز سے دوا خریدنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ مسلسل قلت کے باعث بعض مریضوں کی صحت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے