اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی ایچ سی سی کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں مزید 646 غیر قانونی مراکز سیل

05 Jul 2026
05 Jul 2026

(لاہورنیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیت کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ماہِ جون کے دوران صوبے بھر میں 2,837 چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں مزید 646 غیر قانونی علاج گاہوں اور مراکز کو سیل کر دیا گیا۔

 

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 457 چھاپے مارے گئے، جہاں 142 اتائیوں کے کاروبار سربمہر کیے گئے۔

دوسری جانب ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ  فیصل آباد میں انسدادِ اتائیت ٹیموں نے 123 چھاپے مار کر 32 غیر قانونی مراکز بند کیے جب کہ سرگودھا میں 17، راجن پور میں 27، قصور میں 43، اور گوجرانوالہ و سیالکوٹ میں 23، 23 اتائی مراکز سیل کیے گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے