اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چیچہ وطنی سے لاہور جعلی دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے چیچہ وطنی سے لاہور لایا جانے والا 3 ہزار 600 لٹر جعلی دودھ پکڑ کر تلف کر دیا، جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسد اللہ کی سربراہی میں فجر سے قبل شاہ عالم مارکیٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران ٹینکر نمبر AL-0475کو روکا گیا، جس میں جعلی دودھ گجر ویڑا، لاہور سپلائی کیا جانا تھا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت ڈیری سیفٹی ٹیموں  نے طویل ریکی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو تحویل میں لیا۔

ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز اسد اللہ  نے بتایا کہ دودھ کے نمونوں کی جانچ کے دوران اس میں پانی، ویجیٹیبل گھی، کیمیکل اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی، جس کے بعد تمام 3 ہزار 600 لٹر دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انہوں  نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 26 ہزار 766 دودھ سپلائرز، دودھ فروش دکانوں اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کی، جس کے دوران ایک کروڑ 15 لاکھ 78 ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا، کارروائیوں کے نتیجے میں 67 ہزار 976 لٹر جعلی اور ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، جبکہ 41 یونٹس اور دکانیں بند اور جعلسازی پر 39 مقدمات درج کروائے گئے۔

اسد اللہ کے مطابق سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایک ہزار 884 افراد کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی دودھ فروخت کرنے والوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں اور غذائی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، لاہور سمیت پورے پنجاب میں دودھ کی ترسیل اور ٹریسیبیلٹی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ملاوٹ اور جعلسازی میں ملوث عناصر کے تمام منصوبے ناکام بنائے جا سکیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور صوبے بھر میں محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے