اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 446 روپے کلو مقرر

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق برائلر کے سرکاری نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 446 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ صاف گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی فارم گیٹ قیمت 280 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ نرخ کے مقابلے میں 5 روپے زیادہ ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں 307 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران برائلر مرغی کی قیمت میں مجموعی طور پر 43 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری طور پر انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 870 روپے مقرر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے