اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے پر فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، علی پرویز ملک

07 Jul 2026
07 Jul 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے پر فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، عوام پر ایندھن کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا ہر ہفتے عالمی نرخوں کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے اور گزشتہ بیس برس سے یہی طریقہ کار رائج ہے، اوگرا عالمی منڈی میں قیمتوں کی اوسط، درآمدی لاگت اور پی ایس او کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر نئی قیمتیں مقرر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ کاروباری اداروں کا منافع یا نقصان متعلقہ کمپنیوں کی اپنی ذمہ داری ہے، تاہم حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی من و عن عوام تک منتقل ہو اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے