اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا، بابراعظم

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(ویب ڈیسک)ٹیسٹ ٹیم کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس باربہترپلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا۔

پی سی بی کی پوڈکاسٹ میں دوران گفتگو بابر اعظم پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وقت کے ساتھ کپتان میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، نوجوانوں سے بات کرکے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میری توجہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، این سی اے ریڈ بال کیمپ ٹیم کے لیے بہت اہم رہا، مشکل کنڈیشنز میں ٹریننگ سے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتحال سے نمٹنے پر کام کیا گیا، ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہوگا لیکن ہم نے اس کے لیے تیاری کی ہے، انگلینڈ میں کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، جو ٹیم کے لیے مددگار ہوگا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے