اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے فارمیٹ کی تبدیلی پر غور

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس میں عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق متعدد اہم تجاویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی پر بحث متوقع ہے، جس کے تحت 50 اوورز کے بجائے میچز کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور آ سکتی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ مختلف براعظموں کی ٹیموں کے درمیان کانٹینینٹل چیمپئن شپ کے انعقاد اور آئی سی سی ورلڈ کلب چیمپئن شپ شروع کرنے کی تجاویز بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر فارمیٹ کے لیے الگ ونڈو مختص کرنے کی تجویز پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کو موجودہ ٹیموں سے بڑھا کر 12 ٹیموں تک توسیع دینے اور واحد ٹیسٹ میچز کو بھی ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس سسٹم میں شامل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آ سکتی ہیں۔

خیال رہےت آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 8 سے 11 جولائی تک سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں منعقد ہوگی، جہاں مختلف رکن کرکٹ بورڈز کے نمائندے ان اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے