اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کیش لیس پاکستان اقدام کے تحت ملک میں ڈیجیٹل مالی لین دین میں نمایاں اضافہ

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہورنیوز) حکومت کے "کیش لیس پاکستان" اقدام کے تحت ملک میں ڈیجیٹل مالی لین دین میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں میں فعال مرچنٹس کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ حکومت کے "راست کیو آر کوڈ" اقدام نے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی طرح ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد بھی بڑھ کر 13 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور مجموعی طور پر  سالانہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تعداد 6.9 ارب سے بڑھ کر 11.3 ارب تک پہنچ گئی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے "کیش لیس پاکستان" اقدام کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ دسمبر 2026 تک 25 وفاقی اور صوبائی اداروں کو "راست" نظام کے ذریعے مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں تقریباً 75 فیصد ادائیگیوں کی ڈیجیٹل وصولی ممکن ہو چکی ہے، جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے اور ڈیٹا کی نقل(ڈوبلیکیٹ) کے خاتمے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جدید، شفاف اور مؤثر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے