اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا۔انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح پر گورنر سٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں، انویسٹ پارک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاز کیشن ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے، انفرادی طور پر کی جانے والی یہ انوسٹمنٹ فائدہ مند ہوگی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، نوجوان خصوصاً جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا، انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں، پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا، معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے