اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی موثر اصلاحات سے سیمنٹ سیکٹر میں بڑی پیش رفت

06 Jul 2026
06 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی، ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت 7 کمپنیوں کے منصوبوں کو پیش رفت ملی۔

 اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کی اور پیداواری صلاحیت بڑھا دی، کراچی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن بڑھ کر 5.35 ملین ٹن ہو گئی ہے۔

 

 

کمپنی کے مطابق اس اپگریڈیشن سے فیول ایفیشنسی بہتر اور کوئلے کے استعمال میں کمی متوقع ہے، اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے، لکی سیمنٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہی ہے۔

ان منصوبوں سے طویل المدتی مؤثر، پائیدار اور جدید صنعتی عمل کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں صنعتی ترقی اور اپ گریڈیشن کا یہ عمل ایس آئی ایف سی   کے مؤثر اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے