اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر ملکی خواتین اغواکیس کا پانچواں ملزم گرفتار،ایک خاتون سے زیادتی کی تصدیق

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس سی میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، اجتماعی زیادتی اور تاوان طلبی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق پانچویں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تین افراد کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ  ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اور ملزمان کے ڈی این اے نمونے اور موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ تفتیش فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم رضا ڈار نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے نواسے ہیں، تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان اور متاثرہ خواتین کے درمیان کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری موجود تھی، جس کی مالیت چار سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

الزام ہے کہ ملزمان نے متاثرہ خواتین کے ڈیجیٹل والٹ سے تقریباً 19 ہزار امریکی ڈالر بھی منتقل کروائے۔

دوسری جانب وینزویلا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون ایسٹرڈ روبنسن کا ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا گیا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

بیان میں انہوں نے دوسری متاثرہ خاتون کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اغوا، تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیوں اور جنسی زیادتی کے الزامات دہرائے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون اسٹیفنی ایڈریانا نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتوبر 2025 میں سنگاپور میں رضا ڈار سے ملاقات کے بعد انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی گئی اور ویزوں کا انتظام بھی کیا گیا۔

دونوں خواتین 29 جون کو پاکستان پہنچیں، جہاں انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا،بعد ازاں نیدرلینڈز میں موجود خاتون کے والد کی اطلاع پر پولیس نے دونوں خواتین کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سے بازیاب کرایا۔

دوسری جانب پولیس کا  مزید کہنا تھا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور تمام قانونی کارروائی شواہد، فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی بنیاد پر مکمل کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے