اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

04 Jul 2026
04 Jul 2026

(ویب ڈیسک)لاہور میں پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نومولود کو دفنانے کی کوشش کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے