اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کیفے اور فوڈ چینز میں کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں مختلف سروس سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق متعدد خدمات فراہم کرنے والے کاروباری شعبوں پر نافذ العمل ہو گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کا اطلاق شروع کر دیا ہے اور تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ٹیکس شرح کے مطابق انوائسنگ کریں اور صارفین سے 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کریں۔

نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہو گا۔

اس کے علاوہ شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار سروسز، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤسز، پراپرٹی ڈیلرز، آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز، کولڈ سٹوریجز سمیت مزید دو دیگر سروس سیکٹرز کو بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کے دائرہ کار میں شامل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تمام متعلقہ کاروباری ادارے صارفین سے نئی مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ اس اقدام کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مزید مؤثر بنانا اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے