اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی قیمت 410 روپے فی کلو پر برقرار

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے تازہ نرخ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

برائلر مرغی کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 410 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 480 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ ریٹ 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 269 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 283 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 226 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 660 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے