اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے خصوصی فنڈ قائم

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا۔

 

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس فنڈ کے لیے پبلک اکاؤنٹ آف دی فیڈریشن میں ایک علیحدہ اکاؤنٹ ہیڈ بھی مختص کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی، جبکہ فنڈ کے آپریٹنگ طریقہ کار کو وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مشترکہ طور پر حتمی شکل دیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ سے متعلق قانونی اور مالی منظوری الگ سے حاصل کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈ وفاقی کابینہ کے 5 جون 2026 کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر مالی نظام فراہم کرنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے