اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ایچ آئی وی سکریننگ کا فیصلہ

16 Jun 2026
16 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ ہیلتھ حکام نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر ایچ آئی وی سکریننگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ہیلتھ شعبے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ایئرپورٹ انتظامیہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور مختلف ایئرلائنز کو سکریننگ کے عمل سے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی لاہور ایئرپورٹ پر قائم آئسولیشن روم میں ایچ آئی وی سکریننگ کی جائے گی, اگر کسی مسافر کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کی فوری اطلاع پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام کو دی جائے گی تاکہ مزید طبی اور انتظامی اقدامات بروقت کئے جا سکیں۔

مراسلے میں ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکریننگ کے دوران ہیلتھ سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جبکہ اے ایس ایف عملے کو انٹرنیشنل آرائیول ٹیسٹ ایریا میں تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید برآں، ایئرلائنز انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی لینڈنگ سے قبل ہیلتھ عملے کو ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کا مکمل ڈیٹا فراہم کریں تاکہ سکریننگ کا عمل مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے