20 Jun 2026
(ویب ڈیسک) دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد مؤثر انداز میں نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری مقررہ قیمتوں کے بجائے زائد نرخ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
سرکاری طور پر دودھ کی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے موجود ہونے کے باوجود عملی طور پر ان پر عملدرآمد نظر نہیں آتا، جبکہ قیمتوں میں فرق گھریلو اخراجات پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے۔
دوسری جانب متعلقہ اداروں کی جانب سے نرخوں پر عملدرآمد اور نگرانی کے اقدامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
