اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تین ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان قیصر خان، محمد شفیق اور رؤف احمد عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

دریں اثنا مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان محمد مرتضیٰ، فاروق خان، احسن ندیم، حافظ محمد طیب اور رائے قمر زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی کے لیے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔ مقدمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات سے متعلق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے