(لاہور نیوز) شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جیل روڈ انڈر پاس کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، دورانِ چیکنگ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر رکھے ہوئے ایک توڑے سے شراب برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزم یشوہ کو موقع پر گرفتار کر لیا، ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم آن لائن آرڈرز پر شراب مختلف مقامات تک سپلائی کرنے جا رہا تھا۔
ایس ایچ او شادمان شہزاد نعیم کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 بوتلیں شراب برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا ہے کہ شراب فروشوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے، معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
