اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے میں یکم جولائی 2026 سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کا نظام ڈیجیٹل

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایل ڈی اے نے پراپرٹی فراڈ اور غیر قانونی لین دین کی روک تھام کیلئے اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2026 سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے نظام میں مکمل ڈیجیٹل تبدیلی نافذ ہو گی، ایل ڈی اے کی حدود میں آنے والی تمام ہاؤسنگ سکیموں میں اب پراپرٹی کی خرید و فروخت صرف پی ایل آر اے  کے “پراپرٹی سرٹیفکیٹ” کے ذریعے ہی ممکن ہو گی، اس کے بغیر کسی بھی قسم کا لین دین قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2026 سے بغیر پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے لین دین پر ایل ڈی اے ایکٹ 1975 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے پلاٹس اور جائیداد کو قانونی تحفظ دینے کیلئے پی ایل آر اے سے پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے، جس پر کیو آر کوڈ بھی موجود ہو گا، جس کے ذریعے جائیداد سے متعلق تمام تفصیلات ایک کلک پر حاصل کی جا سکیں گی۔

فیصلے کے مطابق ایل ڈی اے کی حدود میں فائلوں کی خرید و فروخت مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور تمام نجی ہاؤسنگ سکیمیں 30 جون تک اپنا ریکارڈ پی ایل آر اے کے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم ایچ ایس ایم ایس پر منتقل کرنے کی پابند ہوں گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ  نجی ہاؤسنگ سکیمیں ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گرین سرٹیفکیٹ اور رجسٹری خود جاری کر سکیں گی، جبکہ ان کا نظام سب رجسٹرار کے اختیارات کے مطابق مربوط کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے