اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورمیں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر، پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فضا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ 12 جون تک لاہور شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں رہے گا۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے