اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 320.94 قیمت فروخت : 321.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.31 قیمت فروخت : 371.97
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.22 قیمت فروخت : 196.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.57 قیمت فروخت : 199.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7073 دس گرام : 6070
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ریلوے کا 15 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے مزید 15 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، ٹرینوں کی نیلامی 16 جون کو ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں کی جائے گی جہاں اوپن بولی کے ذریعے عمل مکمل کیا جائے گا۔

پاکستان ریلویز  نے ایک بار پھر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے بعض نجی کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

جن ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، راوی ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، نارووال پسنجر، سیالکوٹ ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی بعض ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے اوپن نیلامی کی گئی تھی، تاہم اس عمل میں محدود دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کے مطابق صرف چند ٹرینوں کی بولی دی گئی جبکہ دیگر ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، ایک کمپنی نے میانوالی ایکسپریس حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے میں ہی مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے