اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات یقینی بنانے کا حکم

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون بارشوں، اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پی ڈی ایم اے حکام  نے مون سون پریپیئرڈنس پلان 2026، ہنگامی منصوبہ بندی، دستیاب وسائل اور ریسپانس میکنزم پر بریفنگ دی، ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے متعلقہ محکموں کو مشینری، آلات اور وسائل کی تفصیلی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انہوں  نے ڈپٹی کمشنرز کو کمزور پشتوں، حفاظتی بندوں اور ممکنہ شگاف والے مقامات کے معائنے کی پیشرفت رپورٹ فوری پیش کرنے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ سے بچاؤ، نالوں کی ڈی سلٹنگ، نکاسی آب کے منصوبوں، انخلا کے متبادل روٹس، ریسکیو اقدامات اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی 24 گھنٹے فعالیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنا کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے