اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الارم، لاہورمیں صبح سویرے ہی سورج سوا نیزے پر آگیا

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے آگ اگلنا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ صرف دن ہی نہیں بلکہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت، جو گزشتہ دنوں 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث شہریوں کو رات کے وقت بھی گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے