اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف بارے اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات ممکنہ طور پر رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روز میں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کیلئے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے