اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یونس خان اور محمد حفیظ کو اہم ذمہ داریاں ملنے کی توقع

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں انتظامی اور کوچنگ سیٹ اپ میں بڑے فیصلوں کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ سابق قومی کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونس خان کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ انہیں سلیکشن کمیٹی میں بھی اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، تاہم انہیں پاکستان شاہینز کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے اور کوچنگ سیٹ اپ میں اہم تقرریوں اور تبدیلیوں پر اعلیٰ سطح پر غور و خوض جاری ہے، جبکہ حتمی فیصلوں کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے تاحال ان ممکنہ تقرریوں اور تبدیلیوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے