اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور چڑیا گھرعید کے دوران شہریوں کی توجہ کا مرکز رہا، ہزاروں افراد کا دورہ

31 May 2026
31 May 2026

(ویب ڈیسک)عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران لاہور چڑیا گھر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں 27 سے 29 مئی 2026 کے درمیان 31 ہزار 798 افراد نے چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اس دوران مجموعی آمدن 42 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے تفریح کے لیے چڑیا گھر کا رخ کیا، ہولوگرام شو سے دو ہزار 650 افراد نے استفادہ کیا جبکہ فش ایکویریم کو 3 ہزار 658 اور سانپ گھر کو 4 ہزار 456 افراد نے دیکھا۔

اعداد و شمار کے مطابق چڑیا گھر آنے والے زائرین میں 3 ہزار 21 موٹر سائیکل سوار اور 800 گاڑیوں میں آنے والے شہری بھی شامل تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں اور خاندانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے