اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری اداروں میں اعلیٰ افسران کی ماہانہ تنخواہیں ڈیڑھ کروڑ روپے ہونے کا انکشاف

25 May 2026
25 May 2026

(لاہورنیوز) وزارتِ خزانہ کی دستاویزات میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کی بھاری ماہانہ تنخواہوں اور مراعات کا انکشاف ہوا ہے، جن میں بعض افسران کی تنخواہیں ایک کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہیں۔

 

دستاویزات کے مطابق چیئرمین سکیورٹی ایکسچینج اینڈ کمیشن آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 36 لاکھ روپے سے زائد ہیں، جبکہ چیئرمین سی سی پی کی تنخواہ 11 لاکھ روپے، صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تنخواہ ساڑھے 54 لاکھ ہے۔

اسی طرح صدر ایگزم بینک کی ماہانہ تنخواہ 50 لاکھ اور صدر فرسٹ وومن بینک کی تنخواہ 22 لاکھ سے زائد ہے، پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او کو ماہانہ تنخواہ ساڑھے 26 لاکھ اور 89 ہزار الاؤنس ملتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پرال کے سی ای او کو ماہانہ 52 لاکھ روپے تنخواہ اور تنخواہ کا پندرہ فیصد الاؤنس ملتا ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی تنخواہ چالیس لاکھ، جبکہ صدر نیشنل بینک کی تنخواہ 90 لاکھ روپے ہے، پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 1 کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار روپے ہے، تاہم پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تنخواہ 97 لاکھ 16 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تنخواہ 88 لاکھ 17 ہزار ماہانہ مقرر ہے، انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سربراہان کو تنخواہوں کے علاوہ مراعات بھی مل رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے