اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کشمیر مسئلہ حل نہ ہوا تو خطہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، مشعال ملک

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کشمیری نوجوانوں کا خون بہا رہی ہے۔

مشعال ملک کی “سیو یاسین ملک” مہم، تاجروں اور عوامی حلقوں کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی جان بچانے اور کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماؤں کو جعلی مقدمات میں پھانس کر قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کراچی سے اسلام آباد تک عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے، تاجر برادری نے کشمیر کاز کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، کشمیر مسئلہ حل نہ ہوا تو خطہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں پر ظلم مزید بڑھا دیا گیا، 22 جولائی کو یاسین ملک کیس کی سماعت کے دوران بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، یاسین ملک کو وکیل، خاندان اور ڈاکٹر تک رسائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک کا میٹلک ہارٹ والو پانچ سال سے ایکسپائرڈ ہے، ان کی جان خطرے میں ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت یاسین ملک کیخلاف “جوڈیشل ٹیررازم” کر رہا ہے، مظفرآباد میں کشمیری رہنما کے قتل میں “را” ملوث ہے، بھارتی میڈیا کشمیریوں کے قتل پر جشن منا رہا ہے، بھارت سرحد پار دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے