اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید قرباں سے قبل لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن،سینٹری ورکرز کو تنخواہیں مل گئیں

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے لاہور بھر میں خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ عید قرباں کے پیشِ نظر صفائی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چھٹی کے روز بھی صفائی عملہ فیلڈ میں متحرک ہے، جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے 23 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کو عیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس سٹینڈز، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش والے مقامات پر اضافی صفائی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے۔

حکام کے مطابق شہر بھر میں نصب 7 ہزار سے زائد ویسٹ کلیئرنس پوائنٹس پر صفائی کا عمل جاری ہے، جبکہ لوڈر رکشوں کے ذریعے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن بھی کیا جا رہا ہے۔

بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ ورکرز کی حاضری اور گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ صفائی آپریشن کے دوران آپریشنل مشینری کو فعال رکھنے کیلئے ورکشاپ عملہ تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے مطابق مویشی منڈیوں میں صفائی عملہ مشینری سمیت موجود ہے، جبکہ منڈیوں کے اندر اور اطراف واشر رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر کی تمام یونین کونسلز میں زیرو ویسٹ سرگرمیوں کیلئے خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے