اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ، صارفین کو خبردار کر دیا

19 May 2026
19 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک سمز سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اس لئے صارفین اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔

اتھارٹی کے مطابق اپنے اکاؤنٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کیلئے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر موجودہ سم غیر فعال ہو چکی ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کیا جائے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو متنبہ کیا کہ غیر متوقع لاگ آؤٹ کا انتظار نہ کریں کیونکہ موبائل نمبر ہی صارف کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے