اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں قابلِ ٹیکس پراپرٹیز کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں قابلِ ٹیکس پراپرٹیز کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 6 لاکھ نئی پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کا نیا تعین ڈی سی ریٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جبکہ رینٹل ویلیو کے بجائے اب ڈی سی ریٹ کے مطابق وصولی کی جائے گی۔

پالیسی کے مطابق 50 لاکھ روپے تک مالیت کی پراپرٹی کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے، جبکہ بیوہ خواتین کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 26 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز  نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی توقع ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز کی نشاندہی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، رواں سال 6 لاکھ نئی پراپرٹیز کو سسٹم میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے