اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات مہنگی، انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں جبکہ انڈوں کے دام میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی فرق دیکھا گیا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 344 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 358 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 234 روپے فی درجن مقرر ہو گئے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں  نے پولٹری مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے نرخوں پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے