اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زیادہ ترمرد فراڈ ، خواتین رشتوں میں اپنی ذات کو ترجیح دیں: فرحان سعید

16 May 2026
16 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے مردوں کے رویّوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں، خواتین کو رشتوں میں اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے۔

فرحان سعید حال ہی میں اداکارہ مامیا شجافر کے ہمراہ ایک شو میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، دورانِ گفتگو مامیا شجافر نے کہا کہ زیادہ تر لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے دھوکا دیتے ہیں، جس پر فرحان سعید نے جواب دیا کہ صرف چند نہیں بلکہ تقریباً تمام مرد فراڈ ہوتے ہیں۔

 

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو سب سے پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے اور اپنی خوشی و عزتِ نفس کو ترجیح دینی چاہیے۔

 ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں اپنی ذات کو مکمل طور پر قربان نہیں کرنا چاہیے اور مردوں کو بار بار مواقع دینا بھی درست نہیں۔

فرحان سعید نے مزید کہا کہ اکثر خواتین یہ سوچتی ہیں کہ وہ اپنی محبت سے کسی مرد کو بدل دیں گی، لیکن حقیقت میں ایسا کم ہی ہوتا ہے، خواتین کو یہ کسی کو بچانے والا رویہ ترک کر دینا چاہیے کیونکہ اس میں سب سے زیادہ نقصان خود خواتین کا ہوتا ہے۔

اداکار نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض مرد بھی چالاک خواتین کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں، تاہم زیادہ تر معاملات میں خواتین ہی مردوں کے رویّوں کی وجہ سے تکلیف اٹھاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے