اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کے خوفناک تجربے کا انکشاف

15 May 2026
15 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک اورغیرمحفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے خواتین کو درپیش ہراسانی کے مسئلے پر آواز بلند کر دی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص نے مجھے شدید غیرمحفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔

حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے مجھ سے بات کی، مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ صورتِ حال محفوظ نہیں ہے، میں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کر دیا۔

حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا اور بھرپورحمایت کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس شخص کا نام سامنے لایا جائے، آپ بہت بہادر ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر جگہ ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ عورت ہونا عذاب بنا دیا گیا ہے۔

حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنے کو سوشل میڈیا پر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ورک پلیس یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے