اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 منشیات فروش ہلاک

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی پنجاب نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 مبینہ منشیات فروشوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ متعدد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ڈیفنس کے علاقے میں کی گئی جہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے ایک مشکوک گاڑی میں سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ساجد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں سگے بھائی اور ضلع راجن پور کے رہائشی تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں بھائی پنجاب بھر میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

دوسرا مبینہ مقابلہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سی سی ڈی چوہنگ اور مبینہ منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت عمر خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک افراد کے کریمنل ریکارڈ اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے