اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماڈل روڈز پر انفورسمنٹ مہم، دو ہفتوں میں 33 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ مہم کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 33 ہزار 456 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 14 ہزار 354 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 9 ہزار 839 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے 123 موٹر سائیکل سواروں اور 234 کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 945 جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 234 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 8 ہزار 419 افراد کو بھی چالان کیے گئے۔ گزشتہ روز جنرل ہولڈاپ کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ایک ہزار 819 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور ماڈل روڈز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے