اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گرمی کی چھٹیوں میں پڑھائی جاری رکھنے کی تجویز، فیصلہ زیر غور

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں تعلیمی نقصان کے خدشات کے پیش نظر نجی سکولوں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران محدود اوقات میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔

پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران"سمر کیمپس" کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔ اس حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ کلاسز صبح 7 بجے سے 10 بجے تک منعقد کی جائیں تاکہ طلبہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے محفوظ رہتے ہوئے تعلیم جاری رکھ سکیں۔

سکول مالکان کے مطابق حالیہ غیر اعلانیہ چھٹیوں اور بار بار تعلیمی تعطل کے باعث طلبہ کو نمایاں تعلیمی نقصان ہوا ہے اور " لرننگ گیپ"  بڑھ رہا ہے، جسے پورا کرنے کیلئے سمر کیمپس ایک مؤثر حل ثابت ہو سکتے ہیں۔

نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صبح کے اوقات میں موسم نسبتاً بہتر ہوتا ہے، اس لیے محدود دورانیے کی کلاسز سے نہ صرف نصاب کی تکمیل ممکن ہوگی بلکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بھی بہتر ہو سکے گی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سمر کیمپس کی اجازت عام طور پر ایک ماہ کیلئے دی جاتی رہی ہے تاہم رواں سال حتمی فیصلہ حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں منظوری مریم نواز کی جانب سے دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے