اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 588 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.29 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.31 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.02 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.48 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے