اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم شہباز شریف نے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہورنیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم خود بھی شائقین کو اجازت دینے کے حق میں تھے، تاہم ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے باعث احتیاطی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی خصوصی اجازت دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس فیصلے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران امریکا تنازع کے تناظر میں ممکنہ تیل بحران کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم شروع کر رکھی ہے، جس کے تحت ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے