25 Apr 2026
(لاہورنیوز) پی ایس ایل 11 کے آج ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے 37 ویں میچ میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، گولڈن ربن ڈے کی مناسبت سے کھلاڑی اور آفیشلز گولڈن کیپس پہن کر میدان میں اترے۔
کینسر سے لڑنے والے بچوں کو بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم مدعو کیا گیا، بچوں کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور کراچی کنگز کے پلیئر سلمان علی آغا سے ملاقات ہوئی۔
سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے بچوں کو خصوصی سووینئرز دیئے، دوسرے میچ میں شام 7 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔
